آپ پر کسی قسم کی پابندی نہیں، احسان مانی کا سلمان بٹ کو جواب

لاہور(آئی این پی) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سلمان بٹ پر واضح کر دیا کہ آپ پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ون ڈے کپ کا سیمی فائنل جیتنے والی واپڈا ٹیم کے کپتان سلمان بٹ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کےباوجود نظر انداز کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا، اوپنر کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بورڈ کی جانب سے منتخب کرنے پر کوئی غیر اعلانیہ پابندی ہے۔احسان مانی نے سلمان بٹ پر واضح کیا کہ آپ پر

کسی قسم کی پابندی نہیں، میں سلیکشن معاملات پر مداخلت نہیں کرتا لیکن آپ کے تحفظات پر بات کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*