ابوظہبی ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی(آئی این پی) تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ محمد عباس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عباس فٹ نہیں لہذا آفریدی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جب کہ ابوظہبی کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگاردکھائی دیتی

ہے۔دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہتر ہے اس لیے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، نیل ویگنز کی جگہ ٹم ساتھی اور ایش سوڈھی کی جگہ 34سالہ اسپنر ویل سمروائیل کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16رنز سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*