اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد، کیااسرائیل سے خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں؟ ن لیگ کے احسن اقبال کے تہلکہ خیز انکشافات فواد چوہدری کی تردید ، جواب میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو، مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے،جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور کہا کہ سرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں، حکومت صورتحالواضح کرے۔جس پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ حقیقی صورتحال

یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ اس پر احسن اقبال نے ایک مرتبہ پھر میدان میں اینٹری ماری اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*