اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 299 پوائنٹس کی کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران آج بھی مندی چھائی رہی اور 100 انڈیکس 299 پوائنٹس کی کمی کے بعد بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے گہرے بادل چھائے رہے اسی وجہ سے سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس منفی زون میں داخل ہوا اور 884 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم دوسرے سیشن میں مارکیٹ ریکور ہوئی اور پوزیشن بہتری کی طرف آئی۔ ایک موقع پرانڈیکس 38 ہزار 719 پوائنٹس تک

نیچے آیا مگر پھر سرمایہ کاروں نے دوسرے سیشن میں خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔سارا دن اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 229 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 303 کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی جن کی مالیت 6 ارب 83 کروڑ روپے رہی۔ ٹریڈنگ کے دوران 340 کمپنیوں کے حصص کی لین دین ہوئی جن میں سے 224 کی قیمتوں میں کمی، 91 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اور 25 کے ریٹ مستحکم رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*