اظہر علی زیادہ ٹیسٹ رنز میں مصباح الحق کو پیچھے چھوڑ گئے

ابوظہبی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی زیادہ ٹیسٹ رنز میں مصباح الحق کو پیچھے چھوڑ گئے۔اظہر علی نے پاکستانی ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں چھٹے نمبر پر جگہ بنالی، سینئر بیٹسمین نے یہ سنگ میل ابوظہبی ٹیسٹ میں سنچری سکور کر کے عبور کیا، انہوں نے70ویں میچ کی پہلی نامکمل اننگز تک 5533رنز جوڑے ہیں۔مصباح الحق نے 5222رنز کے ساتھ کیریئر کا اختتام کیا تھا، یونس خان 10099، جاوید میانداد8832، انضمام الحق8829، محمد یوسف7530اور سلیم ملک5768رنز اپنے نام کے آگے درج کرانے میں کامیاب ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*