انگلینڈ نے وکٹ کیپر بلے باز بین فوکس کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ میں طلب کر لیا

لندن(این این آئی)انگلینڈ نے وکٹ کیپر بلے باز بین فوکس کو سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ میں طلب کر لیا، انہیں فٹنس مسائل کا شکار جونی بیئرسٹو کے کور کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، بیئرسٹو سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ آئی لینڈرز کے خلاف چوتھا اور آخری ون ڈےواحد ٹی ٹونٹی میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور اب ان کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے

جس کی وجہ سے بین فوکس کو کور اپ کے طور پر سری لنکا میں طلب کیا گیا ہے۔ انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز باقاعدگی سے بیئرسٹو کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ چند روز میں ان کی سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں دستیابی کے بارے معلوم ہو سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*