انگلیوں کی مدد سے انسان کی وفاداری اور بے وفائی جاننے کا طریقہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے انگلیوں کی مدد سے رشتہ نبھانے والی خواتین کی وفاداری اور بے وفائی جیسی خصوصیات کا طریقہ بیان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماہرین نے دلچسپ تحقیق کی جس میں 300 کے قریب خواتین کے نمونوں کو حاصل کر کے رپورٹ تیار کی گئی۔ ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ جن لڑکیوں کے بائیں ہاتھ کیانگوٹھی والی اونگلی زیادہ لمبی ہوتی ہے وہ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرسکتی ہیں جبکہ جن خواتین کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے وہ وفادار ہوتی ہیں۔ ماہرین

نے وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’جن خواتین کی شہادت کی انگلی لمبی ہو اُن میں جنسی ہارمونز پیدا ہونے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بے وفائی کی طرف راغب ہوتی ہیں‘۔ ماہرین کے مطابق ایسی لڑکیاں دیگر خواتین سے مختلف ہوتی ہیں۔ پروفیسر ایلونیڈ پیرس کا کہنا تھا کہ ’خواتین کی شہادت کی انگلی بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ایسٹروجن ہارمونز کا پیدا ہونا ہے‘۔ محقق کے مطابق جن خواتین میں ٹیسٹا اسٹرون ہارمون کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے اُن کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے زیادہ لمبی ہوجاتی ہے، ایسی خواتین میں نسوانیت زیادہ نہیں ہوتی اور وہ اسی وجہ سے بے وفائی کی طرف راغب نہیں ہوتیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن خواتین کی درمیانی انگلی لمبی ہوتی ہے وہ عام طور پر فیمنزم کی طرف راغب ہوجاتی ہیں اور رومانوی تعلقات پر یقین نہیں رکھتیں۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ جن مردوں کی انگوٹھی والی انگلی زیادہ بڑھی ہوتی ہے اُن کی کھیلوں میں زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔ تحقیق کے مکمل نتائج رائل سوسائٹی جرنل میں شائع ہوئے۔ مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن خواتین کی انگوٹھی والی انگلی زیادہ لمبی ہوتی ہے وہ اپنے خاوند یا دوست سے خوش نہیں رہتیں بلکہ انہیں ہر وقت اپنے ساتھی سے کوئی نا کوئی شکایت رہتی ہے کیونکہ ایسی لڑکیاں کسی پر اعتبار نہیں کرتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*