ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی : پوزیشنز اور دونوں سیمی فائنل میچز آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے

مسقط(این این آئی)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پوزیشنز اور دونوں سیمی فائنل میچز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں میزبان عمان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں جس میں سے چار ٹیموں کے درمیان دونوں سیمی فائنلز (کل )ہفتہ کوکھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یہ ٹائٹل دو، دو

مرتبہ جیت چکی ہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 2011ء میں ہوا تھا جس کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*