ایمرجنگ ایشیا کپ ٗپاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی(این این آئی)پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کی سنچریوںکی بدولت ہدف باآسانی 39 اوورز میں حاصل کیا۔صاحبزادہ فرحان نے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری بنائی، انہوں نے 10 چوکوں

کی مدد سے 120 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔حسین طلعت نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 109 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی۔متحدہ عرب امارات کو شکست دینے کے بعد قومی ایمرجنگ ٹیم کی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*