بابر اعظم کو آسٹریلیا کیخلاف شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا،آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی،جس کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلوی کپتان آئرون فنچ سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بلے باز کی پوزیشن چھین لی ہے ،آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ دوسرے ،بھارت کے لوکیش راہل تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی حالیہ خراب کارکردگی کے بعد ان کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے۔ بولنگ

رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلی اور قومی ٹیم کے شاداب خان دوسری ،عماد وسیم دسویں اور فہیم اشرف سولویں نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ اور پاکستان کے پوائنٹس 132سے بڑھ کر136ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔بیٹسیمنوں کی رینکنگ میں پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے اسٹریلوی کپتان آئرون فنچ سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بلے باز کی پوزیشن چھین لی ہے،جبکہ آئرون فنچ دوسرے ،لوکیش راہول تیسرے ،فخر زمان پانچویں ،شعیب ملک 29ویں،سرفراز احمد41ویں نمبر پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں 23میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7نصف سنچریوں کی بدولت 56.56کی اوسط سے 905رنز بنائے۔باؤلنگ رینکنگ میں راشد خان پہلے ،شاداب خان دوسرے،ساوتھی تیسرے،چہل چوتھے ،عادل رشید پانچویں جبکہ پاکستان کے عماد وسیم دسویں نمبر پر موجودہیں۔آل راؤنڈرز رینکنگ میں میکسیول پہلے ،محمد نبی دوسرے ،شکیب الحسن تیسرے ،ڈومنی چوتھے اور سیمیولز پانچویں نمبر پر موجود ہیں بہترین آل رانڈرز میں پاکستان کے شعیب ملک 12ویں اور محمد حفیظ 16ویں نمبر پر ہیں۔ اسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ اور پاکستان کے پوائنٹس 132سے بڑھ کر136ہوگئے ہیں،ٹیم رینکنگ میں بھارت دوسرے ،اسٹریلیا تیسرے،انگلینڈ چوتھے،نیوزی لینڈ پانچویں ،جنوبی افریقہ چھٹے،ویسٹ انڈیز ساتویں،افغانستان آٹھویں،سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*