باکسر عامرخان کا دورہ واہگہ بارڈر، بھارتی باکسرزکوچیلنج دیدیا

لاہور(آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ کوئی بھارتی باکسر ان کے سامنے نہیں ٹک سکتا،بھارت سے مقابلے کا چیلنج ملا تو وہاں لڑنے ضرور جاں گا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ان دنوں اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں، گزشتہ روز فریال مخدوم کے ہمراہ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پرجوش تقریب میں شرکت کی توسیکیورٹی اہلکاروں اورشائقیننے عامرخان کا پرتپاک استقبال کیا اور خیر مقدمی نعرے لگائے۔عامر خان نے بھی شائقین کی محبت کا بھر پورجواب دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کا

کوئی باکسر انہیں ہرا نہیں سکتا، بھارت سے مقابلے کا چیلنچ ملا تو وہاں لڑنے ضرور جاں گا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں ہونے والی اپنی بین الاقوامی فائٹ کے بعد پاکستان میں باکسنگ لیگ کا انعقاد کرائیں گے۔اس موقع پر عامر کا کہنا تھا کہ سپر باکسنگ لیگ دنیا کی پہلی اور منفرد پروفیشنل لیگ ہوگی۔دریں اثنا بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر نے واہگہ بارڈر آمد کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں پاکستان کی خوب صورتی دیکھنے کے لیے آیا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وزیرِ اعظم سے ملوں۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔عالمی باکسر نے بتایا باکسنگ لیگ کو مارچ تک ملتوی کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے فرنچائزز کو اسپانسر کے لیے وقت مل جائے گا اور باکسرز کو بھی تیاری کرنے کا وقت ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*