بلال ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چمپئن شپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

بیجنگ(این این آئی)سٹار پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال دوسری ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چمپئن شپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ چین میں جاری میگا چمپئن شپ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پنکج ایڈوانی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلال کو بیسٹ آف نائن فریمزمیں 5-1 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دریں اثناء بلال نے کوارٹر فائنل میں چینی کیوئسٹ ما چنماؤ کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ بلال کی سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان کا ایونٹ میں سفر بھی تمام ہو گیا۔

حارث طاہر اور بابر مسیح پہلے ہی شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*