بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن 2020 تک ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے

لاہور (آئی این پی )بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن 2020 تک ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔احسان مانی کی صدارت میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی شریک ہوئے۔ تاہم اجلاس میں بھارت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوا۔اے سی سی کے رکن ملکوں کے 33 نمائندے شریک ہوئے، ان میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن، سی ای او نظام الدین چوہدری، سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیوایشلے ڈی سلوا،افغان کرکٹ بورڈ کے صدر عزیزاللہ فضل، ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو

شفیق ستنکزئی، امارات کرکٹ بورڈ کے نمائندے ولید بختیار کے علاوہ کویت، سعودی عرب، اومان، بحرین، قطر، سنگاپور، تھائی لینڈ اور نیپال کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ ایشین کرکٹ کونسل  میں پاکستان کی صدارت کا دو سالہ دور مکمل ہوچکا ہے،سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اس منصب پر رہے، بعدازاں بورڈ کے موجودہ سربراہ احسان مانی ایشین کرکٹ کونسل  کے بھی قلیل مدت کے لیے صدر بنے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*