بڑ ی انڈسٹری کی طرح تاجروں کو بھی یوٹیلٹی بلز میں رعایت دی جائے : آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پالیسیوں کی تشکیل میں صرف بڑی انڈسٹری اور ایکسپورٹرز پر توجہ مرکوز رکھتی ہے جبکہ چھوٹے تاجروں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے ،پہلے ہی یوٹیلٹی بلز میں ٹیکسز کی بھرمار ہے اور اب بجلی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا گیا ہے جو نا قابل قبول ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تاجر طبقہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود اسے کسی طرح کی سہولیاتاور مراعات

حاصل نہیں ۔ حکومت صرف بڑی انڈسٹری اور ایکسپورٹرز سے رابطے رکھتی ہے اور ان کے لئے پالیسیاں تشکیل پاتی ہیں جبکہ ٹیکسز کی مد میں خزانے میں اربوں روپے جمع کرانے کے ساتھ لاکھوں افراد کو روزگا ر فراہم کرنے والے تاجروں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹری کی طرح تاجروں کو بھی یوٹیلٹی بلز میں رعایت دی جائے اور بیرون ممالک منعقدہ نمائشوں میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*