جرمن سفیر کراچی کی بریانی کے دیوانے بن گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر شہر قائد کی بریانی کے دیوانے ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کی طرف سے متعین سفیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، مارٹن کوبلر کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ وہ کبھی بازاروں تو کبھی جنگلوں میں سیر کے لیے نکل جاتے ہیں اور اس کا حال احوال سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ جرمن سفیر کی طرف سے اردو میں کیے جانے والے ٹویٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ ایک روز قبل مارٹن کوبلر نے لاہور میں بریانیکھائی تو اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے

تعریفوں کے پُل باندھے تاہم آج جب انہوں نے کراچی کی بریانی کھائی تو اس کے دیوانے ہوگئے۔ مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مجھے مدعو کیا اور کھانے میں بریانی پیش کی جو بہت ہی زبردست ہے‘۔ مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ ’کراچی کی بریانی بہت مزیدارہے‘۔ مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے والے تمام مہمانوں کی تواضع بریانی سے کی اور انہٰں سندھی ٹوپی و اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*