حکومت کا تحریک لبیک کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر فوری عملدرآمد سے انکار، کیا جواب دیا گیا؟ کاؤنٹ ڈاؤن شروع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے سوال پر کوئی واضح جواب نہیں دیا، وفاقی وزیر مذہبی امور نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو معاملہ عدالت میں چلا جائے تو حکومت اس کیس میں معاونت کر سکتی ہے، فیصلہ تو عدالت کا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ جن پر ایف آئی آر درج ہو چکی ہے ان پر قانونی طریقہ کار اختیار کریں گے، پروگرام کے دوران تحریک لبیک کے علامہ فاروق نے

کہا کہ معاہدے میں طے پایا تھا کہ حراست میں لیے گئے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا اور دو تین دن میں مقدمات بھی ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے معاہدے پر عمل ہو گا۔ جب پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کب ہو گا تو اس کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ جلد ہی اس پر عملدرآمد ہو گا، اس موقع پر علامہ فاروق الحسن قادری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ طے یہ ہوا ہے کہ اس پر سات دن کے اندر عملدرآمد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاہدے پر عمل نہ کیا گیا تو ہم بھی یہاں ہیں حکومت بھی یہاں ہے اور سڑکیں بھی یہیں ہیں۔واضح رہے کہ طے پا جانے والے معاہدے میں کہا گیا کہ آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کارروائی کی جائے گی، اس کے علاوہ فیصلے پر نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جائے گی، اس معاہدے کی شقوں کے مطابق آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی گئی ہے جو کہ مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے، جس پر حکومت معترض نہ ہو گی، آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی، آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، آسیہ مسیح کیبریت کے خلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئیں ان افراد کو فوراً رہا کیا جائے گا، اس کے علاوہ اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔ وفاقی حکومت کے ساتھ اس معاہدے پر وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نورالحق قادری، صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، پیر محمد افضل قادری سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک اور محمد وحید نور مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک کے دستخط ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*