دفنایا جانے والا شخص 2 ماہ بعدگھر واپس آگیا، ڈی این اے ٹیسٹ میں 99.29فیصد تک مطابقت رکھنے والاکون تھا؟اہلخانہ حیران رہ گئے

آستانہ( آن لائن ) قازقستان میں ڈی این اے کی تصدیق کے بعد دفنایا گیا مردہ شخص دو مہینے بعد زندہ سلامت لوٹ آیا جب کہ اہل خانہ نے فرانزک لیب پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حیران کن واقعہ 63 سالہ شخص کے ساتھ قازغستان میں پیش آیا، مذکورہ شخص 9 جولائی کو لاپتا ہوگیا تھا جس پر اہل خانہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا۔چند ماہ بعد گھر کے نزدیک ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی جس پر پولیس نے اہل خانہ کو طلب کیا تاہم

لاش ناقابل شناخت ہوجانےکے باعث ڈی این اے کرایا گیا جو حیران کن طور پر اہل خانہ سے میچ کرگیا۔ جس کے بعد آخری رسومات ادا کردی گئیں۔مردہ سمجھے جانے والے شخص نے اہل خانہ کو بتایا کہ 6 ماہ کے لیے گا ؤں سے باہر ملازمت مل جانے کی وجہ سے وہ بغیر بتائے چلے گئے تھے اور ملازمت کی میعاد مکمل ہونے کے بعد واپس آگئے۔دوسری جانب لیب حکام کا کہنا ہے کہ 99.29 فیصد تک ڈی این اے میچ کر گیا تھا، ہوسکتا ہے دفنایا گیا شخص بھی انہی اہل خانہ کا ایسا رکن ہو جس کے بارے میں کوئی جانتا نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*