سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی شاہ خرچیاں سامنے آگئیں،4 سال کے دوران قومی خزانے سے کتنی رقم پٹرول ، ذاتی سکیورٹی ،غیر ملکی دوروں پر اڑائی؟حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجم سیٹھی کی  شاہ خرچیوں کے چرچے،بطورچیئرمین پی سی بی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں نجی ٹی وی کے مطابق نجم سیٹھی نے گاڑی ،پٹرول ،ڈرائیوراورذاتی سیکیورٹی پرایک کروڑ 83 لاکھ خرچ جبکہ غیرملکی دوروں پر2کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ کیے۔نجم سیٹھی نے 4 سال کے عرصے میں 7کل  کروڑ روپے خرچ کئے۔یاد رہے کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے دوبارہ میڈیا میںاپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ” میں نے انڈس/آپ میڈیا گروپ بطور صدر جوائن کر لیاہے ، جلد اردو اور انگریزی

دونوں سکرینوں پر جلد سے جلد اپنی چڑیا کے ساتھ واپس آ رہا ہوں ، نئے انداز کیلئے آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔“واضح رہے کہ وہ اس سے قبل نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ منسلک تھے جہاں وہ رات 11 بجے لگنے والے ٹاک شو ” آپس کی بات “ میںبطور تجزیہ کار شرکت کرتے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*