سابق کیوی کوچ مائیک ہیسن انڈین پریمیئر لیگ فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

ممبئی(این این آئی)سابق کیوی کوچ مائیک ہیسن کو انڈین پریمیئر لیگ فرنچائز کنگز الیون پنجاب کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ کنگز الیون پنجاب کے بیان کے مطابق ہیسن رواں ہفتے بھارت آئیں گے جہاں پر وہ فرنچائز کیساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ فرنچائز حکام نے بتایا کہ ہیسن کو اپنی مرضی سے کوچنگ سٹاف کی تقرریکرنے کی مکمل آزادی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ امید ہے وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں کردار ادا کریں گے۔یاد رہے کہ مائیک ہیسن کو آسٹریلیا کے بریڈہوج کی جگہ یہ ذمہ داری

دی گئی ہے۔ ہیسن نے رواں برس جون میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، وہ چھ برس تک نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ منسلک رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*