ساف انڈر 15 فٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

کھٹمنڈو(این این آئی)ساف انڈر 15 فٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنلز(آج) جمعرات کو کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابلشکست ہے اور اس نے روایتی حریف بھارت اور بھوٹان کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ نیپال اور بنگلہ دیش کا

مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*