سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ6نومبر سے شروع ہوگا

۔کولمبو(این این آئی)سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر تک گال میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک کینڈی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائیگایاد رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ نے 3-1سے جیت لی تھی ٗدونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ٗ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم

کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا کر برتری حاصل کی تھی۔ تیسرے ون ڈے میں بھی بارش نے پیچھا نہ چھوڑا اور میچ کو 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور اس میچ میں انگلش ٹیم 7 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد چوتھا ون ڈے بھی بارش سے متاثر ہوا اور مہمان ٹیم نے میزبان سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 18 رنز سے ہرا کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*