شاہین کینگروزکے بعد کیویز پر جھپٹنے کو تیار،پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)بدھ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شروع ہوگا۔قومی کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کے بعد کیویز کیخلاف بھی سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین18ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے10اورکیویز نے8میں فتح حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز (آج)بدھ سے متحدہ عرب مارات میں شروع

ہو گی جس کیلئے کیویز ٹیم یو اے ای میں موجود ہے اور پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس کررہی ہے۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کینگروز کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلاٹی ٹوئنٹی(آج)بدھ کوپاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی2نومبر بروز جمعہ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 4نومبر کو دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کلین سوئپ کرنے والی پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے برقرار رکھا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان کین ولیمسن، مارک چپمین، کولن ڈی گرینڈ ہوم، کورے اینڈرسن، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، ایڈم ملن، کولن منرو، سیتھ رانس، ٹم سیفرٹ، آئش سودھی، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر، گلین فلپس اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین3،3میچوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائیگی۔پہلا ون ڈے 7نومبر کو ابو ظہبہی،دوسرا ون ڈے9نومبر کو ابوظہبی،تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*