شری شانتھ نے بگ باس میں اپنا سر دیوار پردے مارا، اسپتال جانا پڑ گیا

ممبئی(آئی این پی)سابق بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ نے بگ باس میں اپنا سر دیوار پردے مارا جس کے باعث انہیں اسپتال جانا پڑ گیا۔میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکارسابق بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ کو ٹی وی شو بگ باس میں اپنا سر دیوار پر مارنے کی وجہ سے فورا اسپتال لے جایا گیا تاہم بعد میں طبیعت سنبھل جانے پر واپسہاس منتقل ہوگئے۔شری شانتھ کی اسی پروگرام میں شریک سوربھی رانا سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر سوربھی رانا نے الزام لگایا کہ وہ خواتین کی عزت نہیں کرتے،اس پر مشتعل ہوکر شری شانتھ نے خود کو

باتھ روم میں بندکردیا اور وہاں پر اپنا سر دیوار پر دے مارا، بعدمیں وہ باہر نکلے اور شدید درد کی شکایت کی جس پر اسپتال پہنچایا گیا، اب وہ دوبارہ بگ باس کے گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*