شعیب ملک دوبارہ بھارت چلے گئے : کیویز کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

دبئی(آئی این پی) کینگروز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کا مشن مکمل ہونے کے بعد شعیب ملک نے بھارتی شہر حیدرآباد روانگی کے لئے تیار ہیں۔اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کے منتظر آل رانڈر کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھارت میں اپنے آبائی شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہیں۔شعیب ملک کے ہاں پہلے بچے کی ولادت کسی وقت بھی متوقع ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز بدھ کو شیڈول پہلے میچ سے ہوگا، آل رانڈر یو اے ای میں واپسی کا فیصلہ حیدرآباد کے ہسپتال میں زچہ اور بچہ کی

صورت حال کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*