عدالت نے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار تحریک لبیک کے کارکن کے بارے میں بڑا فیصلہ سنادیا

لاہور(این این آئی) انسدار دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار تحریک لبیک کے ایک کارکن کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد کی عدالت میں تحریک لبیک کے کارکن امان اللہ کو پیش کیا گیا۔ ملزم کو تھانہ ننکانہ پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم امان اللہ نے مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور ان کی وردی پھاڑ دی، ملزم نے

گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور رستے بھی بند کئے۔ تفتیشی افسر نے تفتیش اور برآمدگی کے لیے عدالت سے ملزم کا 15دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم امان اللہ کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*