لالیگا کپ : بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

بارسلونا(این این آئی)لالیگا کپ کے اہم میچ میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو پانچ ایک سے شکست دیدی، حریف کھلاڑی کی جانب سے گرانے کا بدلہ سواریز نے ہیٹ ٹرک داغ کر لیا۔بارسلونا نے اپنے ہوم گراونڈ پر ریال میڈرڈ سے مقابلہ کیا ٗاس موقع پر میسی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میچ دیکھنے کیلئے موجود تھے، میچ کے آغاز میں ہیبارسلونا کے چوٹینہو نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔تیسویں منٹ میں سواریز کو حریف کھلاڑی نے گرایا تو بارسلونا کو پنلٹی مل گئی جس کا بدلہ سواریز نے ہیٹ ٹرک کر لیا۔میچ کے آخری لمحات میں

آرٹورو نے بارسلونا کی جانب سے پانچواں گول داغا، ریال میڈرڈ کی جانب سے واحد گول مارسیلو ویرا نے کیا۔یوں یہ یکطرفہ میچ بارسلونا نے باآسانی پانچ ایک سے جیت لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*