لاہور لاہور اے۔۔۔پاکستان زندہ باد ،غیر ملکی ریسلرز بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے

لاہور(آئی این پی)غیر ملکی ریسلرز ٹائنی آئرن، فرانسیسی خاتون ریسلر میلا سمیڈ کا شاہی قلعہ کا دورہ، رنگیلے رکشوں پر بیٹھا کر شیش محل کی سیر کروائی گئی۔ ٹائنی آئرن کے پاکستان زندہ باد، لاہور لاہور اے کے نعرے۔رنگ آف پاکستان مقابلوں کے لیے لاہور پہنچنے والے غیرملکی ریسلرز کا تاریخی شاہی قلعے کا دورہ۔ غیرملکی ریسلرز کے پاکستان زندہ باد اور لاہور لاہور اے کے نعرے۔ٹوررزم انچارج نے غیرملکی ریسلرز کو شاہی قلعہ کیتاریخ پر بریفنگ دی۔ غیرملکی ریسلرز کو رنگیلے رکشوں پر بیٹھا کر شیش محل لیجایاگیا۔ ٹائنی آئرن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور

آکر بہت اچھا لگتا ہے۔ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔ فرانسیسی خاتون ریسلر میلاسمیڈ بھی لاہوری کھانوں کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔رنگ آف پاکستان کے مقابلے سات دسمبر کو کراچی جبکہ نو دسمبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ جس میں بادشاہ خاں سمیت نامور غیر ملکی ریسلرز شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*