محمدعباس پنڈی میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلیں گے

راولپنڈی(این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو محمد عباس راولپنڈی میں قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کا میچ کھیلیں گے۔قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ 7 نومبر سے مختلف شہروں میں شروع ہو رہا ہے جہاں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سوئی نادرن گیس اور واپڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو محمد عباسسوئی نادرن گیس کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے اس طرح راولپنڈی کے شائقین اپنے ہیرو کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے ۔محمد عباس ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلنے کے بعد متحدہ عراب امارات روانہ ہو جائیں گے

جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 نومبرسے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*