محمد عباس نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیاپہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

ابوظہبی (آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عباس نے نیو زی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ کیویز کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز محمد عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل 20اننگز میں کم از کم ایک وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بالر بن گئے ،محمد عبا س نے سابق ٹیسٹ سپنر عبدالرحمانکا ریکارڈ توڑا جنہوں نے مسلسل 19اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکر م اور لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر نے 11،11مسلسل

اننگز میں کم از کم ایک شکار کیا تھا۔ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل اننگز میں کم از کم ایک وکٹ لینے کا ورلڈ ریکارڈ سابق کیوی فاسٹ باؤ لر شین بونڈ کے پاس ہے جنہوں نے 32مرتبہ اننگز میں ایک وکٹ لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*