مردوں کے بال گرنے کی عام وجوہات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جب کسی مرد کو اپنے بالوں کے گرنے کا احساس ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک بے چینی اور پریشانی پیدا ہوجاتی ہے اور اسے فوری طور پر کوئی حل سمجھ نہیں آتا۔ ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اس سے تو بس بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ درحقیقت متعدد وجوہات ایسی ہوتی ہیں جن کے نتیجے میں مرد اپنے بالوں سے محروم ہوتے ہیں ۔اور ان میں سے بیشتر کی روک تھام ممکن ہے۔ ماہرین طب کے مطابق یہ وجوہات تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی جاسکتی ہیں جو

جنیاتی، طرز زندگی کے عناصر اور جلدی امراض پر مشتمل ہیں۔ تو جانیے کہ یہ کتنی وجوہات ہیں اور ان کی روک تھام کیسے ممکن ہے۔ گنج پن سے تحفظ دینے والے قدرتی طریقے جینیاتی عمل یہ آپ کے جینز میں شامل ہے مردوں میں سر کے درمیان ایک گول دائرے کی شکل میں بالوں کے غائب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ درحقیقت یہ یو ٹائپ گنج پن متعدد مردوں کے جینز کا حصہ ہوتا ہے۔ یہ تناﺅ کے باعث نہیں بلکہ مکمل طور پر جینیاتی وجہ کے باعث ہوتا ہے اور خاندان کے لوگوں میں منتقل ہوتا رہتا ہے۔ اس طرح کے جنیاتی گنج پن کا سب سے موثر علاج کچھ ادویات ہوتی ہیں جو کسی ڈاکٹر کے مشورے سے لی جاسکتی ہیں اور 90 فیصد مردوں میں بالوں کا گرنا روک جاتا ہے۔ آپ کی عمر بڑھ رہی ہے بدقسمتی سے ہم اس معاملے میں قدرت سے لڑ نہیں سکتے، مردوں اور خواتین دونوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کے ہلکے پن کا سامنا ہوتا ہے اور 30 سال سے زائد عمر کے بعد بالوں کی نشوونما سست اور موٹائی گھٹنے لگتی ہے۔ آج کل اس سے بچاﺅ کے لیے بھی ادویات دستیاب، لوشن اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کے آپشنز دستیاب ہیں جس میں سے کسی کو اختیار کرنے کے حوالے سے معالج آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ طرز زندگی کے عناصر آپ کی غذا مناسب نہیں جسم کے ہر حصے کی طرح بالوں کو بھی بڑھنے اور صحت مند رہنے کے لیے غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے، اچانک وزن میں کمی، آئرن کی سطح کم ہونا یا ناقص غذا بالوں کے گرنے کا باعث بنتے ہیں، تاہم اکثر ایسا عارضی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ اس کا حل صحت بخش اور متوازن غذا میں چھپا ہے جس میں پروٹین، آئرن، زنک وغیرہ شامل ہوں۔ بہت زیادہ ذہنی تناﺅ بہت زیادہ تناﺅ سےبالوں کا گرنا بہت کم ہوتا ہے بلکہ ایک طرح کے بال اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم تناﺅ سے بالوں پر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں وہ اچانک بہت زیادہ پتلے ہوجاتے ہیں۔ اس کا حل تناﺅ کا باعث بننے والی وجوہات کو زندگی سے نکالنا ہے تاہم ایسا ممکن نہ ہو تو دماغی صلاحیت تیز کرنے والی مشقیں اور ورزش کو معمول بنالینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ بالوں کو بہت سختی سے باندھنا اگر تو آپ کے بال لمبے ہیں۔اور آپ انہیں سختی سے کسی چیز سے باندھتے ہیں تو جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی جڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور گنج پن کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ اس کا حل تو بالوں کو نقصان پہنچانے والے رجھانات سے دوری اختیار کرنا ہے اور سر کی جلد کے لیے نمی پہنچانے والے شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کرنا ہے۔ شیمپو سے دور رہنا شیمپو سر اور بالوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔سر پر جلد ہوتی ہے اور شیمپو کا استعمال معمول بنانا بالوں کی نشوونما کو یقینی بناتا ہے جبکہ بالوں کے گرنے کی شرح کم کرتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ بالوں کتنی بار شیمپو سے دھونا چاہئے؟ اس کا انحصار تو ہر فرد میں مختلف یا آئلی بالوں کو دیکھ کر ہوتا ہے، تاہم اوسطاً اوسطاً ہر دوسرے دن سر کو دھونا چاہئے، ایسا نہ کرنے پر تیل اور آلودگی سر میں جمع ہونے لگتی ہے ۔جس کے نتیجے میں ورم اور خشکی کا مسئلہ ہوتا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما متاثر کرتے ہیں۔ شیمپو کا بہت زیادہ استعمال خشک یا نازک بالوں کے مالک افراد اگر زیادہ شیمپو استعمال کریں تو بال ٹوٹنے لگتے ہیں، ایسے افراد کو بال کم دھونے چاہئے کیونکہ ان کے ٹوٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، ایسے افراد کے لیے جلد کو نمی فراہم کرنے والا شیمپو اور کنڈیشنر اس مسئلے کو کم کرسکتا ہے۔بالوں کو سختی سے بنانا بالوں کے ساتھ جو کچھ بھی کریں، وہ نرمی سے ہونا چاہئے، زیادہ جارحانہ انداز میں کنگھا کرنا، شیمپو سے دھونا یا جیل لگانا بالوں کو زیادہ تیزی سے گرانے کا باعث بن سکتا ہے۔ بالوں کو نہ کٹوانا اکثر افراد اپنے بالوں کو مہینوں تک نہیں کٹواتے، ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو اس سے فرق نہ پڑتا ہو، مگر یہ گھنے اور صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے کوئی اچھی حکمت عملی نہیں۔جب لوگ بال نہیں کٹواتے تو بالوں کی کمزوری اور گرنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تو ہر دو مہینے میں ایک بار بال کٹوا لینا بہتر ہوتا ہے۔ تمباکو نوشی تمباکو نوشی کے متعدد نقصانات ہیں، مگر یہ گنج پن کا خطرہ بڑھانے والی عادت بھی ہے، جی ہاں تمباکو نوشی سے سر میں دوران خون کی شرح کم ہوتی ہے جس سے بال ہلکے ہوتے ہیں، اسی طرح تمباکو نوشی تکسیدی تناﺅ اور مضر اجزا کی گردش بھی بڑھاتی ہےجو کہ بالوں کی نشوونما کو متاثر کرتے ہیں۔ناشتہ نہ کرنا ناشتے کو دن کی اہم ترین غذا قرار دیا جاتا ہے اور یہ بالوں کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ اگر لوگ ناشتہ نہ کریں تو سر کو ایندھن نہیں ملتا جس کے نتیجے میں بالوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور وہ بتدریج ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔  لہسن سے گنج پن کو کیسے دور کیا جائے؟ جلد اور سر کی حالت خارش کے شکار بالوں میں خشکی کے نتیجے میں خارش کی تکلیف لاحق ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں بالوں کو نقصان پہنچتا ہے اور عارضی طور پر بالوں سے محرومی کا سامنا ہوسکا ہے۔ اگر تو آپ کو خارش کا خدشہ ہو تو ڈاکٹر سےمشورہ لیں تاکہ وہ کوئی طریقہ علاج تجویز کرسکے۔ اس تکلیف سے نجات کی صورت میں بالوں کی نشوونما معمول پر آجاتی ہے۔ سر کی جلد میں سوزش ایہ ایک غیر نقصان دہ جلدی مرض ہے جو کئی بار سر میں بھی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں چھوٹے چھوٹے سرخ دھبے ابھر آتے ہیں جو خارش کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہونے پر سر میں ایک سوجن سی پیدا ہوتی ہے اور بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہے۔ اگر تو آپ کو یہ تکلیف ہو تو کھجانے سے جس حد تک ممکن ہو گریز کریں اور معالج سے مشورہ لیں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔

موضوعات:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*