مصباح الحق پی ایس ایل فور میں کھلاڑی نہیں بلکہ کس حیثیت سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہونگے؟ٹیم مینجمنٹ نے حیران کن فیصلہ کرلیا

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے مصباح الحق آئندہ ایڈیشن میں کھلاڑی نہیں بلکہ مینٹور کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نہیں ہوں گے، مصباح الحق اور فرنچائز کے درمیان کوئی عہدہ دینے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فرنچائز مصباح الحق کو مینٹور کی حیثیت سےساتھ رکھنا چاہتی ہے تاہم مالی معاملات طے ہونے کے بعد عہدے کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سابق آف اسپنر سعید اجمل کوچنگ اسٹاف میں شامل

ہوں گے تاہم چوتھے ایڈیشن میں توصیف احمد کوچنگ اسٹاف میں شامل نہیں ہوں گے، فرنچائز ان کی خدمات سے دستبردار ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ مصباح الحق نے پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی اور وہ ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*