معروف پاکستانی کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ ،اہلیہ اور کم سن بیٹیاں بھی ہمراہ ، افسوسناک خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

لاہور(بیورورپورٹ) فاسٹ بولر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ، معمولی چوٹیں آئیں، اہلیہ اور بچیاں بھی زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر محمد آصف کی گاڑی کو رات گئے لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ اور ان کی اہلیہ اور بچیاں زخمی ہو گئے ہیں۔ محمد آصف نے نجی ٹی ویسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچیوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار سے بچنے کی کوشش میں ان کی کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں انہیں اور ان کی

اہلیہ اور بچیوں کو چوٹیں آئی ہیں۔محمد آصف کا کہنا ہے کہ شکر ہے بچت ہو گئی ، اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی سکین کرا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*