منگنی کے فوراً بعد کھوئی انگوٹھی پولیس نے ڈھونڈ نکالی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکی شہر نیویارک میں ایک جوڑے کی خوشی اس وقت ماند پڑگئی جب منگنی کے فوراً بعد منگنی کی انگوٹھی کھو گئی جسے ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کے بعد جوڑا واپس لوٹ گیا، تاہم بعد ازاں پولیس نے انگوٹھی تلاش کرلی۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق جوڑے کو ان کی انگوٹھی لوٹانے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں، جوڑے کا تعلقبرطانیہ سے ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی علاقے پیٹرز برگ کا رہائشی جوڑا نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آیا تھا جہاں مرد نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی دوست کو پروپوز کیا اور انگوٹھی پیش

کی۔ لڑکی نے خوشی سے ہاں کرتے ہوئے انگوٹھی پہنی لیکن اچانک وہ نیچے گر گئی جس کے بعد دونوں نیچے جھک کر انگوٹھی ڈھونڈنے لگے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق انگوٹھی اسٹیشن پر لگی جالیوں کے اندر گر گئی جسے کافی دیر ڈھونڈنے کے بعد جوڑا ناکام واپس لوٹ گیا۔ بعد ازاں پولیس نے انگوٹھی ڈھونڈ لی لیکن وہ اندھیرے میں تھے کہ اس کا مالک کون ہے، تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انگوٹھی کی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد جلد ہی مالکان کا پتہ چلا گیا۔ اپنی زندگی کے ایک اہم موقع کی یادگار واپس ملنے پر جوڑا بھی بے حد خوش ہے جس نے نیویارک پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد جوڑا واپس اپنے شہر جا چکا تھا، انگوٹھی کو ان تک پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور جلد ہی انگوٹھی انہیں مل جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*