میرا بھی 14سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔۔۔ وزیراعظم بھی جادوگر بائولر یاسرشاہ کی کارکردگی پر عش عش کر اٹھے، 82سالہ ریکارڈ توڑنے پر کونسا خطاب دے دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آسٹریلوی کھلاڑی کلیری گرمٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دیتے ہوئے یاسر شاہ کی کارکردگی کو ‘اسٹار پرفارمنس’ قرار دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہکو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو ‘اسٹار پرفارمنس’ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے یاسر شاہ

نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*