میرے ہوتے ہوئے یہ کام نہیں ہو سکتا، مدارس کے حوالے سے غلط معلومات پھیلنے پر سپیکر قومی اسمبلی خاموش نہ رہے،تبلیغی اجتماع میں شاندار اعلان کردیا

صوابی(آن لائن)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مدارس کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف مدارس کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہی ہے مدارس تو اسلام کا قلعہ ہیں اور ہم امن کے داعی ہیں ۔ان خیالات کا اظہاراسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں غلط خبریں چلائی گئی ہیں کہ مدارس میں کا نصاب تبدیل کیا جا رہا ہے ۔حالانکہ ہم مدارس میں کوئی نیا نصاب نہیں لا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی نئی پالیسی لا

رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی وہ واحد حکومت ہے جس نے خیبر پختون خواء کے نصاب میں ترجمہ قران اور عقیدہ ختم نبوت شامل کرایااور بہت جلد پنجاب کے نصاب میں بھی عقیدہ ختم نبوت کو شامل کرائیں گے اسد قیصر نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے ایسے کوئی کام نہیں ہو گا کیونکہ ہم امن کے داعی ہیں اور مدارس اسلام کا قلعہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*