نوجوت سدھو کا جلسہ، مقبوضہ کشمیر کے بعد نئی دہلی بھی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے گونج اُٹھے، بھارتی میڈیا اور حکومت میں کھلبلی مچ گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستان زندہ بعد کے نعرے لگ گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے ہی تھے لیکن اب راجستھان میں نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے، پاکستان زندہ باد کے نعروں پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہو کر رہ گیا، اس کے علاوہ بھارت سرکار بھی سٹپٹا کر رہ گئی، نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں پاکستان زندہ باد کےنعرے بھارتی حکام کو ایک آنکھ نہ بھائے، بھارتی عوام نے پاکستان سے محبت کا پیغام

دیا ہے تو ان کی سرکار کا نفرتیں بانٹنے پر دھیان ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں پاکستان کے حق میں نعروں پر بھارتی میڈیا اور حکومت میں کھلبلی مچ گئی۔کرتار پور راہداری کھولنے کے وزیراعظم عمران خان کے اقدام پر جہاں بھارتی عوام خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہے تو وہاں ان کے میڈیا اور حکومت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*