نیوزی لینڈ اے کیخلاف2 میچوں پر مشتمل 4 روزہ سیریز کیلئے 14رکنی پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کردیاگیا،وکٹ کیپرمحمد رضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے 

لاہور (ا ین این آئی) نیوزی لینڈ اے کیخلاف2 میچوں پر مشتمل 4 روزہ سیریز کے لئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔انضمام الحق کی سربراہی پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے کیویز کے خلاف سیریز کے لئے 14رکنی سکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔محمد رضوان بدستور قومی ٹیم کی قیادت کریں گےجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، شان مسعود، عابد علی، عثمان صلاح الدین، محمد سعد، سعود شکیل، سعد علی، کاشف بھٹی، محمد اصغر، میر حمزہ ، وقاص احمد، تاج ولی اور راحت علی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزکا پہلا میچ 30 اکتوبر سے شروع ہو

کر 2نومبر تک جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*