نیوزی لینڈ کیخلاف مایوس کن کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی 

لاہور( این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق قومی ٹیم اب چھٹے سے ساتویں درجے پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سے کیا تھا تاہم سیریز میں ناکامی کے بعد اس کے3 پوائنٹس کم ہوگئے اور اب وہ 92 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ سری لنکا ایک پوائنٹ کے فرق سے ساتھ پاکستان کی جگہ چھٹے نمبرپر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب

نیوزی لینڈ نے سیریز کا آغازدرجہ بندی میں چوتھی پوزیشن سے کیا تھا اور اس کا آسٹریلیا سے صرف معمولی پوائنٹ کا فرق تھا تاہم پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی سے اس کی نمبر چار پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے جبکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار رہے، انگلینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے، آسٹریلیا پانچویں ہے، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جبکہ زمبابوے کا فہرست میں دسواں نمبرہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*