نیوزی لینڈ کیخلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

دبئی( این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان ٹیم اب نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی ،3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کا باقاعدہ آغاز 31 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔کیویز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزکیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان ، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک

، آصف علی، حسین طلعت ، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔عثمان شنواری ، حسن علی ، عماد وسیم ، وقاص مقصود اور فہیم اشرف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ابوظہبی جس کے بعد 2 اور 4 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دیگر میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*