ورلڈ کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان 14نومبر کو ہوگا

لاہور (این این آئی)ورلڈ کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان14نومبر کو ہوگا ۔ورلڈ کپ کے لیے لاہور میں جاری کیمپ میں 25 کھلاڑی شریک ہیں ۔ دو روزہ ٹرائلز کا آغاز 13نومبر سے ہوگا اورسلیکشن کمیٹی کیمپ میں موجود تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر حتمی 18رکنی سکواڈ کا اعلان کرے گی ۔شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 21 نومبر کوبھارت روانہ ہو گی ۔28 نومبر سے بھوبینشیورمیں ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ گرین شرٹس کو گروپ ڈی میں رکھاگیاہے، جہاں اس کا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی ،دوسرا میچ 5 نومبر کو ملائیشیاء اور

تیسرے میچ 9 نومبر کو ہالینڈ سے ہوگا۔ گروپ میں سے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرے گی ۔دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں کراس مرحلہ میں شرکت کی اہل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*