وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کو حتمی شکل دینے اور3 ہفتوں میں بڑا کام مکمل کرنے کی ہدایت ،زبردست اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت کو سراہتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کو حتمی شکل دینے اورتین ہفتوں میں مختلف آمدن کے گروپوں کیلئے ہمہ جہت ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ منصوبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے،ماضی میں ہاؤسنگ کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا،کسی بھی حکومت نے کم آمدن افراد کو چھت کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں کی،50لاکھ گھر موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے نو جوانوں کیلئے روزگار کے

وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور تعمیراتی شعبے سے منسلک 40صنعتوں کو فروغ ملے گا ۔ جمعہ کووزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وزیراعظم آفس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسد عمر ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ ، وزیر پلاننگ خسرو بختیار، سینئر وزیر پنجاب علیم خان ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب ، چیئرمین نادرا، ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے ممبران اور سینئر سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چیئرمین نادرا نے وزیراعظم کو رجسٹریشن کے عمل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کیلئے رجسٹریشن میں عوام زبردست دلچسپی لے رہے ہیں ، اب تک 6لاکھ فارم ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں،24رجسٹریشن مراکز پر نادرا نے خصوصی اقدامات کیے ہیں،رجسٹریشن کا عمل اگلے 60روز تک جاری رہے گا۔اجلاس میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے مالی معاونت کا جائزہ لیا گیا ۔اخوت فاؤنڈیشن کے امجد ثاقب نے کم لاگت 10لاکھ گھروں کی تعمیر کا پلان پیش کیا۔وزیراعظم نے ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت کو سراہتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کو حتمی شکل دینے اورتین ہفتوں میں مختلف آمدن گروپوں کیلئے ہمہ جہت ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے،ماضی میں ہاؤسنگ کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا،کسی بھی حکومت نے کم آمدن افراد کو چھت کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں کی،50لاکھ گھر موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے جوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور تعمیراتی شعبے سے منسلک 40صنعتوں کو فروغ ملے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*