وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پروٹوکول گاڑی نے بچہ روند ڈالا۔۔بچے کی حالت سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پروٹوکول سکواڈ کی گاڑی نے بچہ روند ڈالا ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پروٹوکول کی گاڑی نے بچے کو ٹکر مار کر اسے شدید زخمی کر دیا ہے۔ بچے کی شناختی وصی اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو مدرسے میں تعلیم کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میںموجود ایک گاڑی نے اسے ٹکر مار کر زخمی کر دیابچے کوشدید زخمی حالت میں ایک نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔وزیرِاعلی کی آمد

کے بعد ہاؤس پروٹوکول گاڑی سیالکوٹ سے واپس لاہور جا رہی تھی، جبکہ گاڑی کا نمبر ایل زیڈ ای 6254 ہے۔ پروٹوکول گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت رؤف سبحانی کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*