وزیر اعظم عمران خان نے اہم ملک کے ساتھ رابطوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ،تمام وزارتوں، ڈویژنوں، اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیاگیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے اہم ملک کے ساتھ رابطوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ،تمام وزارتوں، ڈویژنوں، اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیاگیا،وزیر اعظم عمران خان نے تائیوان کے ساتھ رابطوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکومتِ پاکستان نے تائیوان سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ سرکاری اور نیم سرکاری رابطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کے تحت یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکومت نے تمام وزارتوں، ڈویڑنوں اوراداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ عمران خان

3 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سی پیک، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا صوبہ ہے اور وہاں برسراقتدار حکومت غیر قانونی ہے۔ چینی حکومت تائیوان سے تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے تمام تر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ اس لئے زیادہ تر ممالک تائیوان کو بطورملک تسلیم نہیں کرتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*