وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں ک نمائندے بھی موجود ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس ٹیکنالوجی سےعلم معاشیات بڑھانے کے لئے کام کرے گی اس میں سائنسدان، انجینئرز، نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس قومی ترجیحات کا جائزہلے کر حل بتائے گی، ٹیکنالوجی ٹاسک فورس میں سائنسدان،انجینئرز،نجی شعبے کے ماہرین کو ٹاسک فورس کی کارکردگی بہترین بنانے کےلیے شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس

میں ہونیوالے اجلاس میں ہوا جس میں اجلاس میں ڈاکٹر عطاالرحمان بھی شریک ہوئے۔ فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد روکنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل کہا تھا کہ فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد روکنے کی ضرورت ہے، جھوٹ، نفرت پر مبنی مواد معاشرے کے لیے خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے فیس بک حکام نے ملاقات کیا تھا، ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، افتخار درانی ودیگر حکام ملاقات میں شریک تھے، وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سوشل نیٹ ورک کو پھیلانے کی تعریف بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ریلوے، ہاؤسنگ سمیت کئی شعبوں میں ٹاسک فورس تشکیل دی جاچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*