وکس بام سے تو آپ واقف ہی ہونگے، پیروں پر اسے لگانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے جان کر آپ بھی یہ کام ضرور کرینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وکس بام ہر گھر میں تقریباََ موجود ہوتاہے جس کی عموماََ بچوں کو سردی لگنے ، کھانسی یا نزلے کی صورت میں مائیں ان کے سینے اور گردن پر مالش کرتی ہیں۔ مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ وکس صرف کھانسی ، نزلے پر ہی کارگر نہیں بلکہ وکس مچھروں سے بچنے کا بھی بہترین طریقہ ہے۔ مچھروں کے کاٹنے سے بچنے کیلئے اپنے جسم کے کھلے حصوں پر لگا لیں، مچھر آپ کے قریب نہیں آئیں گے۔ اس کےعلاوہ وکس زہریلے حشرات سے بچانے کا کام بھی کرتی ہے۔کھنچاؤ کے باعث پیٹ

اور جسم کے دیگر حصوں میں پڑ جانے والی جھریاں بھی وکس لگانے سے ٹھیک ہو جاتی ہیں،فنگل انفیکشن کی وجہ سے اگر آپ کے ناخن پیلے ہوتے جا رہے ہیں تو انگلیوں اور ناخنوں پر وکس لگانے سے فنگس ختم ہو جائے گی اور آپ کے ناخن ٹھیک ہو جائیں گے پھٹی ایڑھیوں پر رات سونے سے پہلے وکس لگائیں اور جرابیں پہن کر سو جائیں۔ اس سے پھٹے ایڑھیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*