ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے میں عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا : دھونی

پونے(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے میچ ٹائی ہوگیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کیلئے بقیہ میچز میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں

اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور اس وقت تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو آئندہ میچوں میں آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*