ٹویٹر اقربا پروری کو شکست دینے کیلئے سرگرم : بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اقربا پروری کو ختم کرنے کے لیے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹویٹر کے مالک جیک دوسرے نے گزشتہ ہفتے امریکا میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اعتراف کیا کہ وہ ذاتی طور پر اپیلیکشن اور ویب سائٹ پر موجود Like کے آپشن کو اچھا نہیں سمجھتے۔ اُن کا کہنا تھا۔’فیورٹ کا بٹن دل کی طرح بنا ہوا ہے جو مجھے پسند نہیں اسے جلد تبدیل کردیا جائے گا اور ہم چھٹکارا حاصل کرلیں گے‘۔ واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب

سے 2015 میں فیورٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کا بٹن ستارے کی شکل کا تھا اس کے ذریعے صارفین دیگر دوستوں کے ٹویٹس محفوظ بھی بنا لیتے تھے۔ ٹویٹرکا صارفین کے لیے نیا فیچر ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی امریکی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر نے لائیک کی جانب سے لائیک کا بٹن ختم کرنے کا مقصد پلیٹ فارم پر صحت مند بات چیت اور ماحول کو تشکیل دینا ہے، دوسرا بڑا مقصد اقربا پروری کو ختم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق کچھ شخصیات کے مداح اُن کے منفی ٹویٹس کو لائیک کرتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر صارفین کی دل آزاری ہوتی ہے اور اس سے پلیٹ فارم کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔ ٹویٹر کا اہم اقدام، 7 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس معطل ٹویٹر کے بانی نے یہ بھی اشارہ دیا کہ آئندہ کمپنی فیس بک کی طرز کا کوئی فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، صارفین جب اپنی ویڈیوز ، تصاویر یا ٹویٹ شیئر کریں گے تو دیگر لوگ اُسے لائیک کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*