پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےدوران مندی کا رجحان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےدوران مندی رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس 26پوائنٹس کی کمی کے بعدکے ایس ای 100انڈیکس41ہزار582پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ خیال رہےکہ گزشتہ روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہاتھا کے ایس ای 100 انڈیکس 155.27 پوائنٹس کے اضافے سے 41609.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 3 ارب 72 کروڑ 26 لاکھ 34 ہزار 558 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 48 کروڑ 22 لاکھ 34ہزار 303 روپے کی مندی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 13 کروڑ 32 لاکھ 63

ہزار 470 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41500 اور 41600 پوائنٹس کی 2 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 155.27 پوائنٹس کے اضافے سے 41609.03 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 95.29 پوائنٹس کی تیزی سے 20163.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*