پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ3 دسمبر سے شروع ہوگا

دبئی(این این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 3 دسمبر سے دبئی میں شروع ہوگا ٗدونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ 3 دسمبر سےابوظہبی میں شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست دی تھی ٗدوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور نیوزی لینڈ ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*