پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کروانے کا عمل کل شروع ہوگا

اسلا م آباد،(این این آئی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کروانے کا عمل  بدھ سے شروع ہو گا اور نامزدگی فارم دو روز تک صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، شیڈول کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشنانتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہونگے، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ریٹرننگ آفیسرالیکشن اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان محمد شعیب شاہین نے بتایاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے نامزدگی فارم 5 اور 6 دسمبر کو

صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک داخل کرواسکتے ہیں، نامزدگی فارم کی سکروٹنی 7 دسمبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی اور شام تین بجے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بارے آگاہ کیا جائیگا، 8 دسمبر کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک امیدواروں کے غیر قانونی کاغذات پر منظوری / مسترد کے خلاف اعتراض اور ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے اس سلسلہ میں فیصلہ، 10 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام تین بجے تک امیدواروں اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں اور 10 دسمبر کو شام پانچ بجے امید واروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، 12 دسمبر کو دوپہر دو بجے سے ساڑھے تین بجے تک پی ایف ایف ویمن گانگریس کے لئے ووٹنگ ہوگی بعد میں اسی وقت ہی زرلٹ کا اعلان کیا جائیگا، اسی روز شام چار بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے لئے ووٹنگ ہوگی اور شام چھ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جائیگا، 13 دسمبر کو دن گیارہ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*